ہیرے جیسے گھر میں رہنے والا کسان کا بیٹا رشوت خور نکلا؟
پی پی ریڈی نے ایک شیڈ میں صرف 5 لاکھ روپے سے کمپنی شروع کی تھی۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کا بیٹا جو ہیرے جیسے گھر میں رہائش پذیر ہے اسے رشوت دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔
لیکن ایک معمولی کسان گھرانے سے کھرب پتی تاجر تک کا سفر انہوں نے کس طرح طے کیا؟
فوربس کے مطابق پامیریڈی پچی ریڈی خود 2 ارب 30 کروڑ ڈالر (تقریباً 19,230 کروڑ بھارتی روپے) کی ذاتی مالیت کے مالک ہیں، وہ حیدرآباد کے ایک ایسے گھر میں رہتے ہیں جس کی شکل ہیرے کی طرح ہے۔
اپنے والد کے برعکس انہوں نے دولت کی پیداوار کے جو بیج بوئے تھے ان کی مجموعی مالیت 67 ہزار 500 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔
پی پی ریڈی نے میگھا انجینئرنگ انٹرپرائزز کے نام سے حیدرآباد کے بالا نگر میں ایک شیڈ سے صرف5 لاکھ روپے کے سرمایے سے کمپنی شروع کی اور میونسپلٹی کے لیے پائپ بنائے۔
ان کے بھتیجے، پی وی کرشنا ریڈی نے دو سال بعد اس کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور دونوں نے آہستہ آہستہ سڑکیں بنانے اور بنیادی ڈھانچے کے چھوٹے منصوبے شروع کیے۔
بالآخر 2006 میں کمپنی کا نام بدل کر میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈرکھ دیا گیا۔
آگے چل کر کمپنی نے مالدار حریفوں سے بھری ایک پرہجوم صنعت میں اپنا نام بنانا شروع کیا اور بھارت کی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی غیر فہرست شدہ کمپنیوں میں سے ایک بن گئی۔ جس کے چیئرمین پامیریڈی پچی ریڈی اور منیجنگ ڈائریکٹر ان کے بھتیجے تھے۔
کمپنی نے آہستہ آہستہ ہائی ویز اور پاور پلانٹس جیسے بڑے منصوبے شروع کیے اور پھر بنگلہ دیش اور کویت سمیت 20 سے زیادہ ریاستوں اور متعدد ممالک تک پھیل گئی۔
کمپنی کے سب سے زیادہ زیر بحث منصوبوں میں سے ایک زوجیلا ٹنل کی تعمیر ہے، جو کشمیر کے گاندربل اور کارگل میں دراس کے درمیان ہر قسم کے موسم میں رابطہ فراہم کرے گی، اس پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے ہے۔
پی پی ریڈی حیدرآباد میں ایک ہیرے کی طرح نظر آنے والے ایک گھر میں رہتے ہیں، جو اب شہر کے معروف مقامات میں سے ایک ہے، ان کے فارم ہاؤس میں ایک گولف کورس بھی ہے۔
حال ہی میں ان کی کمپنی ایم ای آئی ایل نے 9 ارب 66 کروڑ روپے کے انتخابی بانڈز خریدے تھے اور فیوچر گیمنگ کے بعد دوسرے سب سے بڑے خریدار کے طور پر ابھری تھی۔
تاہم سی بی آئی نے کمپنی اور کچھ سرکاری افسران کے خلاف رشوت کا معاملہ درج کیا ہے۔
ان 8 اہلکاروں پر چھتیس گڑھ کے جگدل پور اسٹیل پلانٹ سے متعلق ایم ای آئی ایل کے ایک ارب 74 کروڑ روپے کے بلوں کو کلیئر کرنے کے عوض 78 لاکھ روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف