چکن تکہ پیزا آج ہی بنائیں
پیزا کھانا آج کل آسان تفریح سمجھی جاتی ہے۔ خاص کر نوجوان نسل کو جب پارٹی کرنے کا موڈ ہو تو وہ پیزا کھانے چلے جاتے ہیں، لیکن پیزا کھانا بھی خاصی مہنگی تفریح ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کی قیمت اکثر آپ کا پورا بجٹ آؤٹ کر دیتی ہے۔ لیکن یہی پیزا اگر گھر میں بنا لیا جائے تو کتنی آسانی ہو جائے، جب دل چاہے پیزا بنائیں اور مزے سے پارٹی کریں۔ پیزا کی ریسیپی آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
اجزاء:
خمیر ایک کھانے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، چینی ایک کھانے کا چمچ، کوکنگ آئل 2 کھانے کے چمچ، میدہ 3 کپ، نیم گرم پانی حسبِ ضرورت (گوندھنے کے لئے)اب میدہ میں سب چیز مکس کر کے گوندھ لیں۔ اور اچھی طرح ڈھانک کر 15، 20 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
چکن تکہ:
چکن بون لیس آدھا کلو، کوکنگ آئل 2 چمچ، دہی 2 کھانے کے چمچ، چکن تکہ مصالحہ 2 ، کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
ان سب چیزوں کو مکس کر کے تھوڑی دیر کے لئے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک پین میں ذرا سا تیل ڈال کر لہسن کے جوے ڈالیں، اس کو بھونیں اور پھر اس میں چکن ڈال کر بھون لیں اب س کو پکنے رکھ دیں۔ 5 سے 7 منٹ میں یہ گل جائے گی تو چولہے سے اتار لیں۔
اوون پری ہیٹ کر لیں۔ اب میدے کا پیڑا بیل لیں، اس پر کانٹے سے نشان ڈال لیں، اس کے بعد اس پر پیزا ساس لگائیں، پھراس پر موزریلا چیز ڈالیں، اب اس پر سلائس کی ہوئی پیاز، شملہ مرچ، اور چکن کے ٹکڑے ڈال دیں اور اس کے اوپر اوریگانو ڈالیں۔ اس پر دوبارہ موزریلا ڈالیں، پھراس کے اوپر اور اوریگانو ڈال دیں ، اب اس کو اوون میں 10 سے 12 منٹ کے لئے بیک ہونے رکھ دیں۔ لیجیے آپ کا لذیذ چکن تکہ پیزا تیار ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 9 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں