ٹیکنالوجی

فحش تصاویر سے بچنا اب انسٹاگرام میسجز پر بھی ممکن

انسٹاگرام کا نیا فیچر سامنے آگیا

Web Desk

فحش تصاویر سے بچنا اب انسٹاگرام میسجز پر بھی ممکن

انسٹاگرام کا نیا فیچر سامنے آگیا

فحش تصاویر اب دھندلی دکھائی دے گی، فائل فوٹو
فحش تصاویر اب دھندلی دکھائی دے گی، فائل فوٹو

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سامنے آنے والے فیچر سے اب فحش تصاویر پر قابو پانا ممکن ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں تصاویر دیکھنے سے بچانے کے لیے حل نکال لیا ہے جس کے بعد اب  براہ راست پیغامات (DMs) کے ذریعے موصول ہونے والی عریاں تصاویر کو دھندلا کرنے والی 'nudity protection' اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

ڈیٹنگ ایپس میں پائی جانے والی ٹیکنالوجی کی طرح یہ مصنوعی ذہانت (AI) کی طرح ہے، یعنی اس کے تحت پیغامات میں بھیجی گئی تصاویر میں مرد یا عورت کے جنسی اعضاء کو چھپانے سے پہلے اس کا تعین کرلے گا اور جب کسی کو اس قسم کی تصویر موصول ہوگی تو وہ دھندلی دکھائی دے گی

یعنی جب کسی کو اس قسم کی تصویر موصول ہوگی تو وہ دھندلی دکھائی دے گی، وصول کنندہ کے پاس تصویر کو دیکھنے کا آپشن بھی ہوگا، اگر وہ تصویر پر ٹیپ یعنی کلک کرے گا تو تصویر دکھ جائے گی، چاہے صارف 13 سال کی عمر کا ہی کیوں نا ہو۔

تازہ ترین