بالی ووڈ
شادی کی سالگرہ ،عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے نام پیغام
انیمیٹڈ پوسٹ نے پوری زندگی کی عکاسی کردی
شادی کی سالگرہ ،عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے نام پیغام
انیمیٹڈ پوسٹ نے پوری زندگی کی عکاسی کردی
بالی وڈ فلم انڈسٹری کی سپر ہٹ جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی دوسری سالگرہ پر پوری زندگی کی عکاسی کرتی خوبصورت پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کے خوبصورت ترین جوڑوں میں کیا جاتا ہے ،یہ فنکار جوڑا شادی کے بعد سے اب تک اپنی خوبصورت تصاویر کے ذریعے ساتھ گزارے گئے زندگی کے قیمتی لمحات سوشل میڈیا کی زینت بناتے نظر آتے ہیں۔
شادی کے خوشگوار دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس نے اس جوڑے کی پوری زندگی کی عکاسی کردی۔
انسٹاگرام پر جاری پہلی مونوکروم تصویر میں عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ رومانوی پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسری انیمیٹڈ تصویر عمر رسیدہ جوڑے کی ہے جو زندگی کے اس دور میں بھی خوش و خرم نظر آرہے ہیں۔
خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کیپشن میں اپنے شریک حیات کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ان سے محبت کا اظہار بھی کردیا۔
عالیہ بھٹ نے خود کی عمر رسیدہ جوڑے سےمثال دیتے ہوئے لکھا کہ،’دوسری سالگرہ مبارک ہو، یہ ہمارے لیے میری محبت ہے،آج اور آج سے کئی سال بعد’۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14 اپریل 2022 کو عالیشان تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس جوڑے کی شادی میں خاندان، اور رشتے دار سمیت بالی وڈ کی کئی نامور شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
بعدازاں شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں جسے 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ مداحوں اور سوشل میڈیا پر لایا گیا۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July



