کھیل

امام الحق کے گھر دعوتِ عید، بابر بھی شریک

’میں نے اپنوں کے ساتھ تاخیر سے عید کی خوشیاں منائیں۔‘

Web Desk

امام الحق کے گھر دعوتِ عید، بابر بھی شریک

’میں نے اپنوں کے ساتھ تاخیر سے عید کی خوشیاں منائیں۔‘

فوٹو، امام الحق انسٹاگرام
فوٹو، امام الحق انسٹاگرام

پاکستانی اوپنر امام الحق کے گھر عید پر پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا  جس میں کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شرکت کی۔

امام الحق نے دعوت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بابر اعظم کے کزنز اور بھائی بھی امام الحق کے گھر ہونے والی دعوت میں شریک ہوئے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے اپنوں کے ساتھ تاخیر سے عید کی خوشیاں منائیں۔‘

ان تصاویر میں امام الحق کا گروپ فوٹو  شامل تھا، ساتھ ہی ایک تصویر میں نسیم شاہ ساتھی کرکٹرز کو اپنے موبائل پر کچھ مزاحیہ دکھا رہے ہیں جس نے وہاں قہقہے لگوادیے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

امام الحق کی اہلیہ نے بھی یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کیز ینت بنائی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’ہمارے گھر دعوتِ عید۔‘