وائرل اسٹوریز

ویڈیو، علیزے شاہ کی آواز میں ‘ہر ظلم تیرا یاد ہے‘

اداکارہ نے ایک بالی ووڈ گانا میرے محبوب قیامت ہوگی بھی گایا۔

Web Desk

ویڈیو، علیزے شاہ کی آواز میں ‘ہر ظلم تیرا یاد ہے‘

اداکارہ نے ایک بالی ووڈ گانا میرے محبوب قیامت ہوگی بھی گایا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ علیزے شاہ نے سجاد علی کا گانا گا کر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ 

علیزے شاہ نے عید الفطر کافی جوش و خروش سے گزاری، انہوں نے بول ٹی وی پر نشر ہونے والے عید کے خصوصی شو میں بھی شرکت کی۔ اس شو کی میزبانی ساحر لودھی نے کی، جس میں آغا علی، نوال سعید اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

علیزے شاہ نے میزبان ساحر لودھی کی فرمائش پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا،  انہوں نے سجاد علی کا مشہور گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ گایا اور وہاں بیٹھے مہمانوں کی داد وصول کی۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ ایک پیاری اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

 انہیں ابتدائی شہرت اپنی ڈرامہ سیریل ‘عشق تماشا‘ سے ملی،  ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی اور جو تم چاہو شامل ہیں۔

آج کل اداکار اپنے آنے والے ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین