دلچسپ و خاص

مکمل سورج گرہن پر دنیا میں ہونیوالے دلچسپ اور انوکھے واقعات

رواں سال کے سورج گرہن پر کئی غیر معمولی واقعات کا مشاہدہ کیا گیا

Web Desk

مکمل سورج گرہن پر دنیا میں ہونیوالے دلچسپ اور انوکھے واقعات

رواں سال کے سورج گرہن پر کئی غیر معمولی واقعات کا مشاہدہ کیا گیا

رواں برس کا مکمل سورج گرہن  8  اپریل 2024 کو ہوا۔
رواں برس کا مکمل سورج گرہن  8  اپریل 2024 کو ہوا۔

رواں سال کے مکمل سورج گرہن پر ایک طرف جہاں دنیا کے بیشتر ممالک اندھیرے میں ڈوبے نظر آئے وہیں اس موقع پر کچھ منفرد اور دلچسپ واقعات بھی رونما ہوئے۔

8 اپریل 2024 کو رواں برس کا مکمل سورج گرہن ہوا جس کا نطارہ امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں دیکھا گیا۔

مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کے لیے  لوگوں کی جانب سے ناصرف منفرد طریقے اپنائے گئے بلکہ اس موقع پر کئی  غیر معمولی واقعات کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔ 

آئیے جانتے ہیں کہ اپنی نوعیت کے یہ انوکھے اور دلچسپ واقعات کیا تھے اور یہ کہاں کہاں رونما ہوئے :

  1.   رواں برس کا یہ سورج گرہن امریکا میں ایک سو سال بعد ہونے والا مکمل سورج گرہن تھا۔
  2. امریکہ میں اگلا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد اگلی صدی میں دیکھا جا سکے گا۔
  3. امریکی شہر آسٹن سے ڈیٹرائٹ جانے والی پرواز کے مسافروں نے 30 ہزار فٹ کی بلندی سے سورج گرہن کا دلفریب اور تاریخی منظر دیکھا۔
  4. ایک امریکی نے اس موقع کو نیک شگون تصور کرتے ہوئے اپنی دوست کو شادی کے لیے پروپوز کر دیا جب کہ ایک جوڑے نے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے منگنی کر لی۔
  5.  کینیڈا کے شہر نیاگرا فالز میں نا صرف تاریخ میں  پہلی بار سب سے زیادہ افراد  سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے بلکہ سورج جیسا لباس پہن کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا۔ 
  6. امریکی ریاست ٹیکساس میں سورج گرہن کے موقع پر اچانک ہی ماحول میں خُنکی بڑھ گئی اور جانور خاموش ہو گئے۔
  7. امریکی شہری ایڈی کے مطابق سورج گرہن کے موقع پر جیسے ہی تاریکی کم ہونا شروع ہوئی تو ٹڈے دکھنے لگے اور پرندوں نے چہچہانا شروع کر دیا۔
  8. امریکی ریاست آرکنساس میں سورج گرہن کے موقع پر 300 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے۔
  9. سورج گرہن کے نظارے کے حوالے سے  ماہرِ فلکیات ڈارسی ہورڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت ’کائنات میں موجود دیگر دنیاؤں کا وجود اس وقت محسوس ہو رہا تھا۔‘

تازہ ترین