سوشل میڈیا

ننھے ویلاگر شیراز نے اپنی گاڑی خرید لی

ٹریکٹرز کا شوق ہے ایک دن اپنا ٹریکٹر بھی خریدوں گا

Web Desk

ننھے ویلاگر شیراز نے اپنی گاڑی خرید لی

ٹریکٹرز کا شوق ہے ایک دن اپنا ٹریکٹر بھی خریدوں گا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں سے اپنے منفرد اور دلچسپ وی لاگز کے لیے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے ننھے پاکستانی وی لاگر نے نئی کار خرید لی ہے۔

اپنے نئے وی لاگ میں شیراز اور مسکان نے اپنے سبسکرائیبرز کو نئی گاڑی دکھائی اور گاؤں میں لوگوں کو گھمانے پھرانے کا مناظر کو عکسبند کیا۔

شیراز نے لوگوں میں عیدی بھی تقسیم کی، گاڑی کی خوشخبری سناتے ہوئے شیراز نے بتایا کہ اسے گاڑیوں کا زیادہ شوق نہیں ہے، وہ مستقبل میں  اپنا ٹریکٹر بھی خریدنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ہی دن قبل شیراز نے یوٹیوب کی طرف سے اپنا سلور پلے بٹن بھی حاصل کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال وسیم بادامی کی رمضان ٹرانسمیشن میں انکی شرکت پر بہت سے لوگوں نے اس چھوٹے بچے کو تنقید کا نشانا بھی بنایا تھا۔

تازہ ترین