سوشل میڈیا

عبدو روزک بھی رمضان ٹرانسمیشن میں؟

سیم بادامی سوشل میڈیا پر اسٹار بن جانے والے بچوں کو اپنی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بناتے ہیں

Web Desk

عبدو روزک بھی رمضان ٹرانسمیشن میں؟

سیم بادامی سوشل میڈیا پر اسٹار بن جانے والے بچوں کو اپنی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بناتے ہیں

تصویر پر کمنٹ نے نئی افواہیں پھیلادیں۔
تصویر پر کمنٹ نے نئی افواہیں پھیلادیں۔

سابقہ بگ باس امیدوار عبدو روزک کے میزبان وسیم بادامی کی تصویر پر کمنٹ نے نئی افواہیں پھیلادیں۔

عبدو روزک نے وسیم بادامی کی عید کی تصویر پر لال دل ایموجی کا کمنٹ کیا، کم عمر ترین لکھ پتی عبدو روزک کی جانب سے اس کمنٹ کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ پاکستانیوں نے ان سے پاکستان آکر رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی فرمائشیں کر ڈالیں۔

واضح رہے کہ وسیم بادامی سوشل میڈیا پر اسٹار بن جانے والے بچوں کو اپنی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بناتے ہیں۔

رواں سال انہوں نے ننھے وی لاگر شیراز اور اسکی بہن مسکان کو بھی کچھ دن کیلئے اپنی نشریات کا حصہ بنایا تھا۔

اسکرین گریب، انسٹاگرام
اسکرین گریب، انسٹاگرام

واضح رہے کہ عبدو روزک بگ باس کے علاوہ خطروں کے کھلاڑی اور فیئر فیکٹر جیسے شوز میں بھی نظر آ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ اب بھی بگ باس کے کئی سیزن میں اپنی پرفارمنس دیتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین