ٹیکنالوجی

یوٹیوب کا ویب ورژن ری ڈیزائن ہونے کو تیار

یوٹیوب دیکھنے کا تجربہ مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا

Web Desk

یوٹیوب کا ویب ورژن ری ڈیزائن ہونے کو تیار

یوٹیوب دیکھنے کا تجربہ مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا

یوٹیوب لوگو
یوٹیوب لوگو

یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے  سروس میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اگر آپ بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔کیونکہ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں۔

یوٹیوب کا ویب ورژن  ری ڈیزائن ہونے کو تیار

اسی طرح سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔

ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے۔

درحقیقت اب یہ ڈیزائن کافی حد یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔

اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کمنٹس کی جگہ صارفین کے مواد کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین