سلمان خان کے گھر فائرنگ، ارباز خان کا بیان سامنے آگیا
'پریشان کن' واقعے کے بعد خاندان 'پریشان' ہے

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھائی ارباز خان نے بیان جاری کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ارباز خان نے طویل نوٹ جاری کیا جس میں انہوں نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے خوفناک واقعہ پر لب کشائی کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ارباز خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیش آنے والے واقعہ کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ،’سلیم خان فیملی کی رہائش گاہ ’گلیکسی اپارٹمنٹ’ پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد کی فائرنگ کا حالیہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے۔اس افسوسناک واقعے سے ہمارا خاندان دنگ رہ گیا ہے۔’
ارباز خان نے واقعہ کے بعد جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ،’بدقسمتی سے کچھ لوگ ہمارے خاندان کا فرد اور قریبی ہونے کا دعویٰ کرکے میڈیا پر عجیب و غریب بیانات دے رہے ہیں کہ یہ سب ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور اس سے ہمارا خاندان متاثر نہیں ہوا جو کہ درست نہیں ہے’۔
ارباز خان نے جھوٹی خبروں پر خبردار کرتے ہوئے ہوئے مزید بتایا کہ،’خان خاندان کے کسی فرد نے اس واقعے کے حوالے سے تاحال میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے،اس وقت ہماری فیملی اس ناخوشگوار واقعہ کی تحقیقات میں پولیس کی مدد اور تعاون کر رہی ہے۔’
انہوں نے بتایا کہ،’ہمیں ممبئی پولیس پر بھروسہ ہے اور ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ وہ ہمارے خاندان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ’۔
یاد رہے کہ اتوار کو علی الصبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد نے پانچ راؤنڈ فائر کیے۔ سلمان، جن کے پاس Y-plus کیٹیگری کا سیکورٹی کور ہے، اور ان کے خاندان کے افراد گھر پر موجود تھے جب فائرنگ کی گئی تاہم خاندان کے تمام افراد محفوظ رہے۔
اس واقعے کے بعد باندرا پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ممبئی کرائم برانچ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں