وائرل اسٹوریز

ویڈیو، حرا مانی کے انداز ’رانی مکھرجی’ سے جا ملے

اداکارہ کی ویڈیو شدید تنقید کا شکار

Web Desk

ویڈیو، حرا مانی کے انداز ’رانی مکھرجی’ سے جا ملے

اداکارہ کی ویڈیو شدید تنقید کا شکار

پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ حرا مانی نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا انداز اپنا کر مداحوں کو سیخ پاکردیا۔

حرا مانی یوں تو اپنی اداکاری کے ساتھ منفرد ویڈیوز سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی گفتگو کا محور بنی نظر آتی ہیں۔ کبھی حرا مانی ایشورایا رائے اورکرینہ کپور  بننے کی کوشش کرتی ہیں تو کبھی حیران کن گلوکاری سے خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔

ڈراما سیریل ’ دو بول’ کی اداکارہ حرا مانی نے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی منفرد ویڈیو پوسٹ کرکے صارفین کو حیران کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے ویڈیو ریل شیئر کی جس میں انہیں سفید ساڑھی پہنے ٹیرس پر دلکش ادائیں دکھاتے دیکھا گیا۔

ہاتھ میں گلاب کا پھول تھامے حسین و خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتی اداکارہ نے ہاتھوں میں کنگن ، گلے میں ہار اور کانوں میں نازک بندے پہن کر اپنے لک کو مکمل کیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

حرا مانی نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ 2004 میں ریلیز ہونے والی  ہندی زبان کی سیاسی ایکشن فلم ’یووا’ کے گانے ’کبھی نیم نیم’ کو شامل کیا جس میں اداکارہ رانی مکھرجی اور ابھیشیک بچن نے رومانوی کردار ادا کیا تھا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے اس گانے کے بول پر محبت کا اظہار کیا اور بدقسمتی سے سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہ آیا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے صارفین نے ایک بارپھر حرا مانی کو کھری کھری سنا دیں۔

ایک صارف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’انکا بس نہ چلے عرفی جاوید بن جائیں’۔اسی کے ساتھ ایک اور صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر انہیں  اوور ایکٹر کا لقب دے دیا۔

تازہ ترین