بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل کئی مِس کیرج ہوئے، کرن راؤ کا انکشاف
چند ایسے انکشافات کیے کہ سب دنگ رہ گئے
بالی وڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل متعدس مِس کیرج ہوئے۔
کرن راؤ نے ’لاپتا لیڈیز‘ کی ہدایت کاری کے بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دی اور خوب داد وصول کی۔
ا یک نئے انٹرویو میں کرن سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں گزشتہ 10 برسوں میں بیٹے آزاد کی پرورش کے لیے اپنے کیریئر کو روکنے پر پچھتاوا محسوس ہوا؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے چند ایسے انکشافات کیے کہ سب دنگ رہ گئے۔
کرن راؤ نے کہا کہ ماضی میں وہ واقعی ماں بننا چاہتی تھیں اور وہ متعدد اسقاط حمل سے گزر چکی ہیں، میں بہت سے جسمانی صحت کے مسائل سے دوچار رہی ۔
انہوں نے کہا کہ جس سال فلم ’دھوبی گھاٹ‘ بنائی گئی وہی سال آزاد کی پیدائش کا بھی ہے، بنایا گیا وہ سال آزاد پیدا ہوا تھا اور میرے لیے یہ فیصلہ اس لیے آسان تھا کہ مجھے اپنے بچے کی پرورش پر پوری توجہ دینی ہے۔
کرن راؤ نے کہا کہ مجھے آزاد کیساتھ بہت مزہ آتا ہے، اسکے ساتھ میں زندگی کے بہترین سال گزار رہی ہوں اس دوران انڈسٹری سے وقفہ لینے میں مجھے کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ عامر خان اور کرن نے 2011 میں سیروگیسی کے عمل کے ذریعے بیٹے آزاد کا استقبال کیا، اب جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اور وہ اب مشترکہ طور پر آزاد کی پرورش کررہے ہیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف