سنجے دت بھی امیشا پٹیل کی شادی کرانے کے خواہشمند؟
امیشا کا نام لندن کے ایک بزنس میں کانوپوری سے جوڑا گیا
فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی 48 سالہ اداکارہ امیشا پٹیل ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں ۔
1999 ء میں ان کی ملاقات فلم ’آپ مجھے اچھے لگنے لگے‘ کے سیٹ پر وکرم بھٹ سے ہوئی۔ دونوں کی دوستی ہوئی لیکن ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی۔ پانچ سال بعد یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔
اس کے بعد امیشا کا نام لندن کے ایک بزنس میں کانوپوری سے جوڑا گیا لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔
امیشا کہتی ہیں کہ سنجے دت 20 سال سے ان کی شادی کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں تم بہت سادہ ہو، بہت بھولی ہو، تو چل میں شادی کرواتا ہوں تیری۔ 20 سال سے وہ میرے لیے درست رشتہ تلاش کر رہے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں یہ بچی ہے، اس کو کھلونے دو، اس کے دل تک پہنچنے کا یہی راستہ ہے۔
ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل نے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے حقیقی زندگی میں شادی نہیں کی ، لیکن میں ایک شخص سے بہت محبت کرتی ہوں جس کو میں اپنا شوہر تسلیم کرچکی ہوں۔
امیشا پٹیل نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو کافی پسند کرتی ہیں اور ان پر اپنی جان چھڑکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دل و دماغ میں ٹام کو اپنا شوہر تسلیم کر چکی ہیں۔
امیشا پٹیل کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے اداکارہ اپنے مداحوں کا دل جیتنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں، انکی بہترین فلموں میں غدر، ہم کو تم سے پیار ہے، ضمیر، غدر ٹو، اوم شانتی اوم شامل ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ -1165 سیکنڈ پہلے
عائشہ خان کی بیٹی کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل
-
اسکینڈلز 5 منٹ پہلے
اننیا پانڈے نے سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا
-
انفوٹینمنٹ 33 منٹ پہلے
صدارتی ایوارڈ دینے والوں کو کام والے لوگ نظر نہیں آتے، فضیلہ قاضی
-
پاکستان 42 منٹ پہلے
افضا الطاف پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کو تیار