وائرل اسٹوریز

رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے بعد سلمان خان کا پہلا پیغام

سلمان خان نے مداحوں کو ’مضبوط‘ بننے کی تلقین کردی

Web Desk

رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے بعد سلمان خان کا پہلا پیغام

سلمان خان نے مداحوں کو ’مضبوط‘ بننے کی تلقین کردی

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعہ کے بعد مداحوں کو مضبوط بننے کی تلقین کرڈالی۔

14 اپریل کی صبح 5 بجے دو مشتبہ افراد بائیک پر سوار ہوکر سلمان خان کی ممبئی کے علاقے بندرہ میں رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے ارد گرد معائنہ کرنے کے بعد گھر کے سامنے سے فائرنگ کرتے گزرے اور ایک گولی عمارت کی پہلی منزل پر بھی چلائی جہاں سلمان خان ہوتے ہیں۔

اگرچہ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جانب سلمان خان کے مداح فکرمند نظر آرہے تھے لیکن سلمان خان نے انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک پیغام سے موضوع بدل دیا۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے ’فٹنس اکوائپمنٹس‘ کے برانڈ لانچ کا اعلان کرتے نظر آئے۔

سلمان خان نے فٹنس برانڈ کا نام ’بینگ اسٹرانگ‘ رکھا اور اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’اب میرے برانڈ کے فٹنس اکوائپمنٹس آپ سب کی دسترس میں ہیں اور اب سے آپ سب بھی مضبوط ہوجائیں‘۔

واضح رہے کہ سلمان خان بالی وڈ کی دنیا میں اپنی فٹنس اور گھر میں بنائے گئے جم خانے کے سبب بے حد مشہور ہیں اور بالی وڈ کے بیشتر اداکار انہیں کے جم میں کثرت کر کے اپنی باڈی کو فٹ رکھتے رہے ہیں۔

تازہ ترین