سوشل میڈیا

36 سالہ امریکی ٹک ٹاک اسٹار کی اچانک موت

اہلخانہ نے موت کی تصدیق کردی

Web Desk

36 سالہ امریکی ٹک ٹاک اسٹار کی اچانک موت

اہلخانہ نے موت کی تصدیق کردی

ٹک ٹاک اسٹار کائل ماریسا روتھ 36 سال کی عمر میں چل بسیں۔
ٹک ٹاک اسٹار کائل ماریسا روتھ 36 سال کی عمر میں چل بسیں۔

سوشل میڈیا سنسیشن اور ٹک ٹاک کی سپر اسٹار کائل ماریسا روتھ 36 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کائل ماریسا روتھ کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کردی گئی ہے تاہم موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

کائل ماریسا روتھ کی والدہ جیکی کوہن روتھ نے لنکڈ ان کی پوسٹ کے زریعے یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی پوسٹ میں جیکی کوہن روتھ کا کہنا تھا کہ 'مجھے معلوم ہے کہ یہ پلیٹ فارم ذاتی زندگی شئیر کرنے کے لیے نہیں ہے مگر چونکہ یہاں میرے بیشتر  روابط ہیں اس لیے مجھے یہاں اپنا گہرا دکھ شئیر کرنا پڑ رہا ہے۔'

جیکی کوہن روتھ نے لکھا کہ ' میری بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے ، وہ جس نے آپکی شخصیت کو ذاتی اور  سوشل میڈیا کے ذریعے خود سے جوڑے رکھا۔'

انہوں نے لکھا کہ  ‘کائل محبت کرنے والی تھی لیکن اب کچھ بھی معنی نہیں رکھتا۔ ہم اس بات کو آنے والے دنوں میں سمجھ جائیں گے۔ ’

کائل ماریسا روتھ کی بہن نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے حیران کن انکشاف کیا۔ 


پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'میری بہن کائل ماریسا کا گزشتہ ہفتے انتقال ہو گیا۔ ایک خاندان کے طور پر ہم ابھی بھی پروسیسنگ کر رہے ہیں اور فیصلہ کر رہے ہیں کہ اسے کیسے خراجِ تحسین پیش کیا جائے۔  ہم ابھی تک یہ نہیں جان پائے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوچکا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ اس نے اپنے مزاح ، ذہانت ، خوبصورتی، گپ شپ ، ایتھلیٹزم سے کئی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کائل کے بارے میں رابطہ قائم کرنا چاہتا ہے تو میں یہاں بات کرنے اور یادیں بانٹنے کے لیے حاضر ہوں۔  میں آپ کو اس کی ہر  چیز  سے باخبر رکھوں گی جیسا ان نے سوچا تھا۔  مجھے ان لوگوں سے بہت افسوس ہے جو ابھی اس صدمے سے گزر رہے ہیں۔ اس کی روح کے سکون کی خاطر ہر دعا اور  خیالات مقدم ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں جانتی ہوں کہ میری بہن نے اپنے مزاح ، ذہانت ، خوبصورتی اور گپ شپ سے آپ کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔’

تازہ ترین