سام سنگ کا پرانی ڈیوائسز کو بھی جلد اے آئی فیچر دینے کا اعلان
فی الحال اے آئی فیچر صرف منتخب ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہیں۔

سام سنگ کے نئے آرٹیفیشل انٹیلجنس فیچر بہت کارآمد ہیں لیکن فی الحال وہ صرف منتخب ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہیں۔
تاہم اب سام سنگ نے کہا ہے کہ دیگر ڈیوائسز کے علاوہ گلیکسی ایس 22 اور گلیکسی ایس 21 اگلے مہینے جلد ہی اے آئی فیچرز حاصل کر لیں گے۔
سام سنگ کے ایک ملازم نے تصدیق کی کہ گیلیکسی اے آئی فیچرز کے ساتھ One UI 6.1 نہ صرف گلیکسی ایس 22 سیریز میں آئے گا بلکہ سام سنگ کے تمام 2022 حتیٰ کہ 2021 کی فلیگ شپ لائن اپس میں بھی آئے گا۔
یہ بات سام سنگ کے اس بیان کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ 'مزید' ڈیوائسز کو جلد ہی گلیکسی اے آئی مل جائے گی۔
اس میں خاص طور پر فلیگ شپ سطح کے آلات شامل ہیں، لہذا گیلیکسی ایس21 ایف ای، گیلکسی ٹیب ایس 8 ایف ای اور دیگر ڈیوائسز اس کی اہل نہیں ہوں گی۔
تاہم اس کے باوجود ایک درجن سے زائد مزید ڈیوائسز کو گلیکسی اے آئی فیچر مل جائے گا۔
فورم کی ایک پوسٹ کے مطابق ان ڈیوائسز کو گیلکسی اے آئی کی تمام خصوصیات نہیں ملیں گی۔
سال 2022 ڈیوائسز کو گیلکسی ایس23 ایف ای لیول کا اے آئی ملے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ 'گیلکسی ایس 23 ایف ای لیول اے آئی' سام سنگ کے تمام فیچرز کو سپورٹ نہیں کرتا۔
جیسا کہ پہلے بھی دیکھا گیا تھا کہ 'انسٹنٹ سلو-مو' فیچر محدود بجٹ والے فونز میں موجود نہیں ہے۔
جن ڈیوائسز کو اس سطح کا گیلیکسی اے آئی فیچر ملے گا وہ درج ذیل ہیں:
گیلیکسی ایس 22
گیلیکسی ایس 22+
گیلیکسی ایس 22 الٹرا
گیلیکسی Z فولڈ 4
گیلیکسی Z فلپ 4
گیلیکسی ٹیب ایس8
گیلیکسی ٹیب ایس 8+
گیلیکسی ٹیب ایس8 الٹرا
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں