دلچسپ و خاص

کورین گلوکار ‘داؤد کم’ کا کوریا میں ‘مسجد’ بنانے کا اعلان

معروف گلوکار و یوٹیوبر نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا تھا

Web Desk

کورین گلوکار ‘داؤد کم’ کا کوریا میں ‘مسجد’ بنانے کا اعلان

معروف گلوکار و یوٹیوبر نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا تھا

داؤد کم کا کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان۔
 داؤد کم کا کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان۔ 

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم نے کوریا کے شہر انچیون میں ایک مسجد بنانے کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں داؤد کم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ’آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی ہے۔’

کورین گلوکار نے لکھا کہ ‘مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آ گیا ہے اور اس جگہ پر جلد ہی مسجد بن جائے گی۔'

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔’

داؤد کم کا کہنا تھا کہ ‘میں جانتا ہوں کہ یہ واقعی ایک بہت بڑا قدم ہے ، راستے میں کئی مشکلات ہوں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔’

گلوکار نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب تک کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہیں لگتی ، میں اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھوں گا۔’

کورین گلوکار نے آخر میں اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے مسجد کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے اس لیے اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم میرے بینک اکاؤنٹ میں اپنے عطیات بھیج دیں ، شکریہ‘۔

واضح رہے کہ داؤد کم باضابطہ طور پر ‘کم کیون وو’ جبکہ پیشہ ورانہ طور پر جے کم کے نام سے جانے جاتے ہیں جنہوں نے ستمبر 2019 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین