کھیل

وسیم اکرم نے ذیابیطس کے باوجود فٹ رہنے کا راز بتادیا

سابق کرکٹر نے بتایا کہ وہ نہاری نان جیسی چیزیں نہیں کھاتے۔

Web Desk

وسیم اکرم نے ذیابیطس کے باوجود فٹ رہنے کا راز بتادیا

سابق کرکٹر نے بتایا کہ وہ نہاری نان جیسی چیزیں نہیں کھاتے۔

سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے اپنے صبح کے معمولات اور ناشتے کی روٹین شیئر کر کے مداحوں کو ذیابیطس کی بیماری کے باوجود اپنے فٹ رہنے کا راز بتادیا۔

ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے کرکٹ اسٹار نے بتایا کہ وہ صبح ساڑھے 6 بجے اٹھتے ہیں جس کے ساتھ ہی انسولین کے 6 یونٹس لگائے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے انہوں نے کافی پی اور اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑ کر آئے جس کے بعد ساڑھے 8 کلومیٹر کی واک کی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت میلبورن میں صبح کے 10 بج رہے ہیں اور اب میں اپنا ناشتہ کررہا ہوں۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ناشتے سے پہلے بھی وہ انسولین کے 6 یونٹ لگا کر بیٹھے ہیں۔

ٹیبل پر سجے ناشتے کے لوازمات کی تفصیل بتاتے ہوئے کمنٹیٹر نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں لو فیٹ دہی بنا کر دی ہے۔

اس کے ساتھ اس میں تھوڑے سے کیلے، بلیو بیری، میوسلی ہے جو کافی دیر تک شوگر کی سطح برقرار رکھتی ہے جو دوپہر تک ٹھیک رہے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ایک پیالے میں کچھ خشک میوہ جات ہیں، جنہیں وہ چڑیوں کا کھانا کہتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ یہ میرا مکمل ناشتہ ہے اس سے مجھے خاصی توانائی مل جاتی ہے، جس کے بعد میں جم جاؤں گا۔

انہوں نے پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن فالوورز کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ نہاری اور نان ٹائپ کی چیزیں نہیں کھاتے، میرا ناشتہ صحت بخش ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی ایک ویڈیو میں انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیا تھا کہ اپنا لائف اسٹائل درست کریں اور ذیابیطس کا ٹیسٹ کرائیں۔

تازہ ترین