اہلیہ کی سالگرہ پر حسن علی کے وعدے
’ میرے ساتھ آپ کے آئندہ کئی سال خوشیوں سے بھرے ہوں گے‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ سامعہ آرزو کی سالگرہ پر ان سے بڑے وعدے کرلیے۔
حسن علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کیساتھ عید کے موقع پر لی گئیں چند تصاویر شیئر کیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے تفصیلی کیپشن بھی لکھا۔
فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’آپ گزشتہ کچھ برسوں میں میری طاقت اور میری سب سے بڑے پرستار رہی ہیں اور سچ یہ ہے کہ میں بھی آپ کا سب سے بڑا پرستار ہوں کیونکہ آپ بہت مہربان اور خیال رکھنے والی انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر اللہ کا شکر گزار ہوں کہ میں آپ کے ساتھ اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش کروں گا۔
ساتھ ہی انہوں نے لال دل ایموجی کا اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ آپ کے آئندہ کئی سال خوشیوں سے بھرے ہوں گے۔
خیال رہے کہ حسن علی اور سامعہ سال 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے اب جوڑے کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل ہیں۔