علی یونس سے نکاح کے بعد عالیہ ریاض کا پہلا پیغام
کیپشن میں 12 اپریل 2024 ۔۔۔ الحمداللہ۔۔۔۔ نکاح فائیڈ کا اضافہ کیا۔
قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی علی یونس سے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ ایکس پر جاری کردی۔
عالیہ ریاض نے اپنے نکاح کی تقریب کی چند یادگار تصاویرا اپنی پوسٹ کا حصہ بنائیں اور ساتھ ہی قرآنی آیت ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘ تحریر کیا۔
ویمن کرکٹر نے اپنے نکاح کی تاریخ یعنی 12 اپریل 2024 ۔۔۔ الحمداللہ۔۔۔۔ نکاح فائیڈ کا بھی اضافہ کیا۔
عالیہ ریاض نے لکھا کہ ’آفیشلی مسٹر اینڈ مسز! ایک ساتھ محبت اور یقین کے سفر کا آغاز۔‘
انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ عید کے تیسرے روز علی یونس اور عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی، رسم نکاح کے موقع پر قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
نکاح کی اس تقریب میں کرکٹ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کی رونق بڑھائی۔
پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی موجودگی نے ایونٹ میں چار چاند لگادیے۔