انفوٹینمنٹ

ذاتی زندگی پر تبصرہ کرکے کبھی کسی کو نہیں رُلایا ، زینت امان

ممتاز کے تبصرے پر اداکارہ کا کرارا جواب

Web Desk

ذاتی زندگی پر تبصرہ کرکے کبھی کسی کو نہیں رُلایا ، زینت امان

ممتاز کے تبصرے پر اداکارہ کا کرارا جواب

ذاتی زندگی پر تبصرہ کرکے کبھی کسی کو  نہیں رلایا ،  زینت امان
 ذاتی زندگی پر تبصرہ کرکے کبھی کسی کو نہیں رلایا ، زینت امان 

بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز اور زینت امان کے درمیان تبصروں کی جنگ چھڑ گئی۔

 اداکارہ ممتاز نے چند روز قبل زینت امان کی ازدواجی زندگی پر نا مناسب تبصرہ کرتے ہوئے تنقید کی تھی جس پر اب زینت امان نے بھی جوابی وار کیا ہے۔

لیجنڈری اداکاراؤں کے درمیان تبصروں کی یہ جنگ حقیقت میں اس وقت شروع ہوئی جب زینت امان نے اپنی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو شادی سے قبل تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دی تھی۔

اس پوسٹ پر ممتاز نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تبصرہ کیا تھا کہ 'زینت کو اس کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے کہ وہ لوگوں کو کیا مشورہ دے رہی ہے۔ اسے اچانک سوشل میڈیا کی بڑی مقبولیت حاصل ہوگئی ہے اور میں یہ سمجھ سکتی ہوں کہ اب اسے شو بازی دکھانی ہے لیکن ایسے مشورہ دینا جو ہمارے اخلاق کے خلاف ہے، اس سے اس کی فین فالوونگ نہیں بڑھے گی۔ 

 اب آپ زینت کو ہی لے لو مثال کے طور پر وہ شادی سے پہلے کئ سالوں سے مظہر خان کو جانتی تھی پھر بھی اس کی ازدواجی زندگی  ایک جہنم تھی۔ اس لیے اس حوالے سے اسے مشورہ دینے والا آخری شخص ہونا چاہیے۔'

اس پر زینت امان کا کہنا ہے کہ 'ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے ، میں نے کبھی بھی دوسروں کی ذاتی زندگیوں پر تبصرہ کرنے یا انہیں رلانے میں پہل نہیں کی۔' 

تازہ ترین