سلمان خان کی رہائشگاہ پرفائرنگ، ملزمان 9 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سلمان خان کے گھر کے باہر کتنے فائر کیے گئے؟

بھارتی اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتاری کے بعد 9 روزہ ریمانڈ کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
14 اپریل کو صبح 5 بجے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سلمان خان کی ممبئی کے علاقے بندرہ میں رہائش گاہ کے سامنے ہوائی فائرنگ کی اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔
ممبئی پولیس نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگانا شروع کردیا اور واقعہ کے اگلے ہی روز دو ملزمان کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کرلیا۔
ممبئی پولیس نے ملزمان کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں انہیں پولیس کی حراست میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم دونوں کے نام بھی سب پر عیاں کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد بشنوئی گینگ کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم فیس بُک پر ایک پوسٹ کے ذریعے خود قبول کرلی تھی۔
ممبئی پولیس کرائم برانچ کے جوائنٹ پولیس کمشنر لکھمی گوتم نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ ’سلمان خان کے گھر کے سامنے وکی گپتا اور ساگر پال نے 5 فائر کیے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ملزمان کو 25 اپریل تک پولیس کی تحویل میں رکھا جائیگا۔ دونوں ملزمان بہار کے رہائشی ہیں جو سلمان خان کے گھر کے سامنئے فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوکر ریاست گجرات کے ضلع کچ میں جا چھپے تھے‘۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں