آصفہ بھٹو زرداری کی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق
آصفہ نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا کر اپنے سیاسی کیریئر کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
وہ 29 مارچ کو نواب شاہ (شہید بینظیر آباد) کے حلقہ این اے-207 سے اپنے والد کی خالی کردہ نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔
آصفہ بھٹو زرداری کے والد اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے پر ایکس پر ایک پوسٹ میں انہیں مبارک باد دی۔
حلف برداری کے دوران اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے حلقہ این اے-207 سے اپنے امیدوار غلام مصطفیٰ رند کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔
آصفہ زرداری اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں، ان کی زندگی سے متعلق کچھ معلومات درج ذیل ہیں:
1: آصفہ بھٹو زرداری فروری 1993 میں کراچی میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے پاں پیدا ہوئیں۔
2: ان کی والدہ بینظیر بھٹو 2 مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم، والد آصف زرداری 2 مرتبہ صدر جبکہ بھائی بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ رہ چکے ہیں جبکہ ان کی پھپھو ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سندھ کی سابق وزیر صحت ہیں۔
3: آصفہ زرداری نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی، یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے تعلیم حاصل کی۔
4: آصفہ نے اپنے اہلِ خانہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سال 2020 میں پیپلز پارٹی کی ایک ریلی میں شرکت کر کے سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا۔
5: حال ہی میں آصف علی زرداری کے ملک کے 14ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد افواہیں تھیں کہ آصفہ کو خاتون اول قرار دیا جاسکتا، یہ ٹائٹل عموماً صدر کی اہلیہ کو ملتا ہے جو اس کے پروٹوکول اور مراعات سے مستفید ہوتی ہیں، لیکن سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔
6:دلچسپ بات یہ ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی پہلی بچی تھیں جنہیں انسداد پولیو ویکسین دی گئی تھی اور اب وہ ملک کے انسداد پولیو مہم کی سفیر ہیں۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں