انفوٹینمنٹ

رابی پیرزادہ اسپتال میں داخل، دعاؤں کی درخواست

سابقہ گلوکارہ کی اسپتال میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی

Web Desk

رابی پیرزادہ اسپتال میں داخل، دعاؤں کی درخواست

سابقہ گلوکارہ کی اسپتال میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی

رابی نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد منفرد فن پارے تخلیق کرنے شروع کردیے
رابی نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد منفرد فن پارے تخلیق کرنے شروع کردیے

سابقہ گلوکارہ رابی پیرازدہ ایک بار پھر ناساز طبیعت کے باعث اسپتال پہنچ گئیں۔

رابی پیرزادہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکی ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت شدید خراب ہے جس کے باعث وہ اسپتال میں ہیں اور انہیں آپ سب کی دعاؤں کی ضررت ہے۔

اس پوسٹ میں سابقہ گلوکارہ کی اسپتال کے بستر سے لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ‘رابی ایک ایسی انسان جو  اپنی زندگی کی ساری جمع پونجی انسانیت کی بھلائی میں صرف کر دیتی ہے۔ مزدور بچوں کو مزدوری سے ہٹا کر ان کے لئے اسکولز تعمیرکرواتی ہے اور انہیں مفت تعلیم مہیا کرتی ہے تاکہ وہ اپنا مستقبل بنا سکیں ۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ وہ بیوہ خواتین، اور بے روزگار افراد کو رزق کے ذرائع فراہم کرتی دکھائی دیتی ہے اور ان کے معاشی اور سماجی مسائل کے حل کے لئے ان کی تربیت کرتی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں۔ براہِ کرم انکے لیے دعا کریں۔‘

خیال رہے کہ ایک روز قبل رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر جاری کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں۔

انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں مداحوں کی دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھی رابی کو ناساز طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور تصویر میں انہیں نڈھال حالت میں دیکھا جاسکتا تھا۔

رابی پیر زادہ نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد منفرد فن پارے تخلیق کرنے شروع کردیے اور دین کی جانب راغب ہونے کا اعلان بھی کیا۔ علاوہ ازیں وہ ’حیا بائے رابی’ کے نام سے آؤٹ لیٹ بھی چلا رہی ہیں جہاں منفرد اورخوبصورت مبلوسات کی فروخت کی جاتی ہے۔

تازہ ترین