فوڈ

کریمی فروٹ کسٹرڈ کیسے بنائیں؟

Web Desk

کریمی فروٹ کسٹرڈ کیسے بنائیں؟

کریمی فروٹ کسٹرڈ کیسے بنائیں؟

بچے ہوں یا بڑے کسٹرڈ سب ہی کھا لیتے ہیں، اگر آپ کسٹرڈ کو مزید مزیدار بنانا چاہتے ہیں تو فروٹ کسٹرڈ بتائے گئے طریقے سے بنائیں اور مزے سے کھائیں۔

ترکیب: دودھ میں ایک کپ پاؤڈر والا دودھ ڈال کر اچھی طرح پکائیں تاکہ دونوں آپس میں مل جائے اور دودھ ذرا گاڑھا ہوجائے۔ 

ایک پیکٹ کریم میں کسٹرڈ کا پاؤڈر شامل کر کے مکس کرلیں اور اس کو بھی دودھ میں ہی ڈال کر بیس منٹ تک پکالیں۔ 

کیلے، آڑو، تربوز، سیب، امرود، انگور، فالسے، چیکو، جو بھی پھل آپ کے پاس موجود ہے ان کو باریک کاٹ لیں۔ 

سرونگ پیالے میں کٹے ہوئے پھل کی ایک تہہ رکھیں۔ پھر کسٹرڈ والا دودھ ڈال دیں۔ کٹے ہوئے ڈرائی فروٹس ڈالیں۔ اور ایک تہہ کسٹرڈ والے دودھ کی دوبارہ ڈال دیں۔ پسند کے بسکٹس کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر اس پر ڈال کر سرو کیجیے۔ فروٹ کسٹرڈ تیار ہے کھانے کے لیے۔

تازہ ترین