وائرل اسٹوریز

ویڈیو، ایشوریا شنکر کی شادی میں رنویر سنگھ کا اسٹیج توڑ ڈانس

اداکار نے اپنے ڈانس اسٹیپس سے محفل میں جان ڈال دی

Web Desk

ویڈیو، ایشوریا شنکر کی شادی میں رنویر سنگھ کا اسٹیج توڑ ڈانس

اداکار نے اپنے ڈانس اسٹیپس سے محفل میں جان ڈال دی

تامل فلموں کے ہدایت کار شنکر کی بیٹی ’ایشوریا شنکر’ کی شادی میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے دھواں دار رقص کرکے محفل لوٹ لی۔

رنویر سنگھ بلاشبہ کسی بھی تقریب میں اپنے مزاج اور شاندار رقص کے سبب جانے جاتے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر اپنے اس فن کو استعمال کیا اور جاندار رقص کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر شنکر کی بیٹی ’ایشوریا شنکر’ کی شادی کی ایک ویڈیو کی دھوم مچی ہوئی ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ کو بھارتی فلم ڈائریکٹر ایٹلی کمار کے ہمراہ پرجوش انداز میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سیاہ اور سفید شیروانی مں ملبوس اداکار رنویر سنگھ اور ایٹلی کو نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ 2004 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ’گھلی’ کے گانے ’اپادی پوڈو’ کی بیٹ پر شاندار رقص کا مظاہرہ کرتے  دیکھا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ رنویر سنگھ نے اپنی فلم ’گولیوں کی راسلیلا رام لیلا’ کے گانے ’تتڑ، تتڑ’ کی پیش کش کے ساتھ تماشائیوں کو حیران کرنے کے بعد کنگ خان کے مشہور گانے ’لنگی ڈانس’ پر بھی بھر رقص کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

ایشوریا شنکر کی شادی میں رنویر سنگھ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جسے دیکھتے ہی صارفین اور انکے فینز کی جانب سے اداکار کیلئے خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں شنکر کی بیٹی کی شادی کی اس عالیشان تقریب میں مہمانوں کی کافی تعداد مدعو تھی جن میں اداکار رجنی کانت سے لے کر تامل اداکار  کمل ہاسن بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ ایشوریا شنکراور بھارتی پلے بیک سنگر ترون کارتیکیان 14 اپریل بروز اتوار کو شادی کے بندھن میں  بندھے تھے۔جبکہ ایشواریا شنکر اس سے قبل کرکٹر دامودرن روہت کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔

تازہ ترین