اسکینڈلز

سہیل احمد میزبان آفتاب اقبال سے خفا کیوں؟

آفتاب اقبال کون ہوتے ہیں کامیڈی کے حوالے سے مجھے نمبر دینے والے؟

Web Desk

سہیل احمد میزبان آفتاب اقبال سے خفا کیوں؟

آفتاب اقبال کون ہوتے ہیں کامیڈی کے حوالے سے مجھے نمبر دینے والے؟

آفتاب اقبال کسی کی عزت نہیں کرتے، فوٹو بشکریہ گوگل
آفتاب اقبال کسی کی عزت نہیں کرتے، فوٹو بشکریہ گوگل

 کامیڈین و میزبان سہیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان آفتاب اقبال بہت مغرور قسم کے شخص ہیں، وہ خود کے علاوہ کسی کی عزت نہیں کرتے۔

سہیل احمد نے حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں  شرکت کی اور کھل کر کیرئیر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ان کے اس پوڈ کاسٹ انٹرویو کے کئی کلپس اس وقت سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے آفتاب اقبال کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی بیان کیا اور کہا کہ ٹی وی میزبان ان کے بھائیوں کی طرح ہیں، وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آفتاب اقبال نے ان کے ساتھ حسب حال پروگرام کرنا چھوڑ دیا لیکن وہ گزشتہ 15 سال سے وہی پروگرام کر رہے ہیں، کیوں کہ انہیں وہاں بہت عزت مل رہی ہے۔

میزبان نے جب انہیں بتایا کہ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ مرحوم امان اللہ سب سے بڑے کامیڈین تھے اور وہ دوسرے نمبر پر آپ کو رکھتے ہیں، اس پر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ وہ کون ہوتے ہیں کسی کو نمبر دینے والے؟

سہیل احمد کے مطابق آفتاب اقبال خود ان سے اور امان اللہ جیسے کامیڈین سے کام سیکھے ہیں اور اب وہ خود انہیں ہی نمبر دے رہے ہیں؟ وہ کون ہوتے ہیں، کسی کو نمبر دینے والے؟

کامیڈین کا کہنا تھا کہ آفتاب اقبال اپنی رائے دیتے ہوئے یہ کہ سکتے ہیں کہ امان اللہ انہیں سب سے اچھے لگتے ہیں لیکن وہ کسی کو نمبر نہیں دے سکتے۔

انہوں نے آفتاب اقبال کے معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مغرور قسم کے شخص ہیں، وہ اپنے علاوہ کسی کی عزت نہیں کرتے جب کہ ساتھی کامیڈینز کے حوالے سے دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ انہوں نے سب کو کامیاب بنایا۔

سہیل احمد کے مطابق اگر آفتاب اقبال اتنے ہی بڑے ہیں تو وہ کامیڈینز کے علاوہ تنہا پروگرام کرکے دکھائیں؟

انہوں نے کہا کہ آفتاب اقبال کے پروگرام کو ان کے ساتھ پروگرام کرنے والے کامیڈینز کامیاب بناتے ہیں لیکن وہ میزبان ہر کسی کے علاوہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ انہوں نے سب کو کامیاب بنایا۔

سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ایک بار آفتاب اقبال نے کسی کو کہا کہ انہوں نے سہیل احمد کو اس لیے چھوڑا کیوں کہ سہیل احمد براہ راست شو نہیں کر سکتے لیکن اس بے وقوف کو یہ علم نہیں کہ میں 30 سال سے لائیو پرفارمنس کر رہا ہوں۔

تازہ ترین