انفوٹینمنٹ

درِفشاں سلیم کی وجۂ شہرت کیا ہے؟

اداکارہ نازش جہانگیر نے حیران کن انکشاف کردیا

Web Desk

درِفشاں سلیم کی وجۂ شہرت کیا ہے؟

اداکارہ نازش جہانگیر نے حیران کن انکشاف کردیا

نازش جہانگیر نے د رفشاں کی  وجہِ شہرت بتادی۔
نازش جہانگیر نے د رفشاں کی  وجہِ شہرت بتادی۔

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ساتھی اداکارہ در فشاں کی شہرت کی وجہ بتاتے ہوئے حیران کن انکشاف کردیا۔

  حال ہی میں نازش جہانگیر نے عیدالفطر کے موقع پر اداکار خوشحال خان کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں ان دونوں فنکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

شو کے دوران فنکاروں سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوالات بھی کیے گئے۔

 شو کے میزبان نے اداکارہ نازش جہانگیر سے سوال کیا کہ ‘وہ کون سی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔’

اس سوال پر نازش جہانگیر نے جواب میں اداکارہ دِرفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’درِ فشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ماشا اللّٰہ! درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں ، وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے۔'

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر درِ فشاں سلیم کے 4 ملین فالوورز ہیں جو نازش جہانگیر کے اس تبصرہ پر سیخ پا ہوتے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب نازش جہانگیر انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز رکھتی ہیں۔ 

تازہ ترین