انڈیا

ایکس پر 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند

یہ اقدام کس ملک کے لیے اور کیوں اٹھایا گیا؟

Web Desk

ایکس پر 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند

یہ اقدام کس ملک کے لیے اور کیوں اٹھایا گیا؟

بھارت میں  جنرل الیکشن سے قبل ایکس پر 2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند
بھارت میں  جنرل الیکشن سے قبل ایکس پر 2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کو بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بندش کا یہ عمل بھارت میں دیکھا گیا ہے جہاں مودی حکومت نے عام انتخابات سے قبل ایکس پر 2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا دیے۔

کہا جارہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے پر اپنے مخالفین کے دو لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کرائے ہیں۔

اس حوالے سے ایکس کی انتظامیہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ 'ان اکاؤنٹس کو مختلف الزامات کے تحت موصول ہونے والی 5158 شکایات کا جائزہ لینے کے بعد بند کیا گیا ہے۔'

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'بند کیے گئے اکاؤنٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اور نازیبا مواد اپ لوڈ کیا جا رہا تھا۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل مودی حکومت رواں سال 26 فروری سے 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بند کروا چکی ہے۔

تازہ ترین