اقراء عزیز دوسری بار حاملہ؟
یاسر حسین کی پوسٹ نے تمام راز فاش کردیے
پاکستانی اداکار ، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین کی پوسٹ نے اہلیہ اقراء عزیز کے دوسری بار حاملہ ہونے کے تمام چھپے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
یاسر حسین گزشتہ کئی دنوں سے متعدد انٹرویوز میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے کسی بھی خبر سے اپنے مداحوں کو دور رکھنا مناسب سمجھا۔
اداکار یاسر حسین نے ایک انٹرویو میں بچوں کے موضوع پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ،’وہ اور اہلیہ اقراء عزیز دوسرے بچے کے بارے میں جلد منصوبہ بنائیں گے۔’اور صرف یہی نہیں بلکہ اداکار کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ، ہمارے ہاں دوسرا بچہ جلد ہوگا۔‘
جبکہ ایک موقع پر یاسر حسین نے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ،’بچوں کی پیدائش کے درمیان کم از کم تین سال کا وقفہ ضرور ہونا چاہیے۔’
ان تمام گفتگو کے بعد اس بار یاسر حسین کی پوسٹ سے بڑی خبر کی ممکنہ نشاندہی ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چند تصاویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی جو کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز ڈائریکٹر اور اداکار وجاہت رؤف کی جانب سے منعقدہ قوالی نائٹ سے لی گئی تھی۔
حال ہی میں وجاہت رؤف نے عالیشان قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں شوبز کی نامور شخصیات سمیت اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شرکت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سفید لباس میں ٹوئننگ کرتی اقراء اور انکے شوہر یاسر حسین جہاں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھے وہیں اداکارہ کے انداز نے انکے دوسری بار حاملہ ہونے کی افواہوں کو جنم دے دیا۔
ان خبروں کو مزید حقیقت کا روپ یاسر حسین کی حالیہ پوسٹ نے دیا جس میں یہ جوڑا ایک دوسرے کے ہمراہ دلکش انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتا نظر آرہا ہے۔
مذکورہ تصویری ویڈیو میں اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے ڈھیلا ڈھالا سفید حسین جوڑا زیب تن کرنے کے ساتھ انکے ہاتھوں کا انداز بہت کچھ کہہ گیا۔
جبکہ دوسری جانب یاسر حسین کی پوسٹ منظر عام پر آنے کی دیر تھی کمنٹ سیکشن میں بھی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے دوسری بار حاملہ ہونے کی گونج سنائی دی۔
صارفین کا کہنا تھا ’اقراء عزیز دوسری بار امید سے ہیں۔’
ایک اور صارف نے لکھا کہ،’حمل کی خوبصورتی اقرا کے چہرے پر واضح ہے۔’
یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی