کبریٰ خان کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، عثمان مختار
اداکار نے دلچسپ وجہ بتا کر مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا

پاکستانی اداکار عثمان مختار نے معروف اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتاکر مداحوں کو بھی قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا۔
ڈراما سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے’ میں نے اداکارہ ماہرہ خان اور کبریٰ خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عثما مختار نے کبریٰ خان سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے انکے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔
اداکار عثمان مختار نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ’عید ٹرانسمیشن ’ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے کئی موضوعات کو اپنی گفتگو میں شامل کیا۔
میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں عثمان مختار کا کہنا تھا کہ،’وہ اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ حیرت انگیز دوستی رکھتے ہیں لیکن وہ پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔’
دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ،’ کبریٰ مجھے بہت ٹرول کرتی ہیں ،ایک بار وہ ہیڈ سیٹ اور وی آر لے کر آئی اور پہننے کے لیے مجھے دیا، جس میں ایک ورچوئل بلڈنگ ٹاپ تھا،جیسے ہی میں نے اسے پہنا تو فوراًہی کبریٰ نے مجھے تختے پر بھیجا اور پھردھکا دے دیا’۔
انہوں نے بتایا کہ،’ چونکہ مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے تو مجھے ایسا لگا کہ میں حقیقت میں اونچائی سے گر رہا ہوں’۔
عثمان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ،’ اس دوران وہ مسلسل میری ویڈیو بناتی رہیں اور مجھے میری سالگرہ پر بھیج کر ٹرول کیا۔’
اداکار کا مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ،’کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن میں انکے ساتھ کام نہیں کرونگا’۔
یاد رہے کہ ڈراما ’ہم کہاں کے سچے تھے’ میں عثمان مختار ، ماہرہ خان اور کبریٰ خان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا جبکہ ان تینوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں