تبو کے ’میگزین’ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض
تبو کو بد صورت دکھایا گیا۔
معروف فیشن میگزین ووگ پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین بالی وڈ اداکارہ تبو کو بدصورت انداز میں پیش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق تبو نے حال ہی میں فیشن میگزین ووگ انڈیا کے لیے فوٹوشوٹ کروایا تھا اور میگزین نے اداکارہ کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تو صارفین نے ان پر ناراضی کا اظہار کیا۔
فیشن میگزین کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے انسٹاگرام پر کمنٹس کرتے ہوئے میگزین اور اداکارہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ تصاویر کو ڈیلیٹ کیا جائے۔
صارفین نے دعویٰ کیا کہ تبو بھارت کی خوبصورت ترین اداکارہ ہیں لیکن میگزین نے اسے تصاویر میں بدصورت انداز میں پیش کیا۔
زیادہ تر صارفین کی جانب سے تبو کی ان چند تصاویر پر ناراضی کا اظہار کیا گیا، جن میں اداکارہ کافی مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی تبو کو پہچان نہیں پائے گا کیوں کہ مذکورہ تصاویر میں ان کا میک اپ اور انداز کافی تبدیل کیا گیا ہے۔
صارفین نے الزام عائد کیا کہ تبو کو خراب میک اپ، بدترین ڈریس ، لائٹنگ اور فوٹوگرافی کی مدد سے بدصورت انداز میں پیش کیا گیا۔
مذکورہ تصاویر میں تبو کو سیاہ و سفید رنگوں کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ چہرے کے میک اپ سے وہ کافی مختلف نظر آتی ہیں۔
صارفین کی تنقید پر اداکارہ تبو اور فیشن میگزین نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف