کمال راشد کا عمران عباس پر جھوٹ بولنے کا الزام
بالی وڈ فلموں کے تمام دعوے جھوٹے؟

بھارتی اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر کمال راشد خان نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کے سبب موضوع بحث رہنے والے ہندوستانی فلمی نقاد کمال راشد خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر حالیہ ویڈیو سے تہلکہ مچادیا۔
یوٹیوب چینل پر 1.24 ملین سبسکرائبرز کے مالک کے آر کے ہر گزرتے دن ہندوستانی اور پاکستانی شوبز کی مختلف وائرل خبروں پر اپنا تجزیہ ویڈیو کی صورت میں شیئر کرتے ہیں۔
حال ہی میں کمال راشد نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پاکستانی اداکار عمران عباس سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔
مذکورہ ویڈیو میں کے آر کے نے عمران عباس کی بالی وڈ فلموں کی آفر والے بیان پر اپنی رائے دے کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
انہوں نے پرجوش انداز میں عمران عباس کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ،’ایک وقت تھا جب پاکستانی اداکار بالی وڈ میں کام کیا کرتے تھے۔ عمران عباس بھارت بھی آیا کرتے تھے اور مہیش بھٹ کی فلم میں کام بھی کیا۔’
کمال راشد نے صارفین کے تبصروں کو ڈھال بناتے ہوئے اپنے دل کی بات بیان کردی اور مزید کہا کہ،’ عمران عباس نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ انہیں بالی وڈ کی بڑی فلموں جیسے رام لیلا، پی کے، عاشقی 2 اور دیگر کی پیشکش ہوئی تھی۔
اس بیان کے بعد اب لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس نے جھوٹ بولنے میں گووندا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران عباس گووندا سے بھی بڑا شیخی باز ہے۔ ’
واضح رہے کہ عمران عباس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہیں بالی وڈ کی نامور فلموں کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں