کھیل

محمد عامر نے 4 سال بعد کرکٹ یونیفارم پہن لی

محمد عامر اللہ پاک کے شکر گزار۔

Web Desk

محمد عامر نے 4 سال بعد کرکٹ یونیفارم پہن لی

محمد عامر اللہ پاک کے شکر گزار۔

محمد عامر  نے کرکٹ کٹ پہنے تصویر شیئر کر دی، فوٹو بشکریہ گوگل
محمد عامر  نے کرکٹ کٹ پہنے تصویر شیئر کر دی، فوٹو بشکریہ گوگل

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی جرسی پہنے تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ باؤلر محمد عامر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں قومی ٹیم کی جرسی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شروع اللہ کا نام لے کر، الحمدللہ، تقریباً چار سال بعد جرسی پہنی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔

مزید یہ کہ محمد عامر نے گزشتہ ماہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے  ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کےلیےکھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

واضح رہےکہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

تازہ ترین