انفوٹینمنٹ

انڈیا، پاکستان کے نامور فنکاروں کی تعلیمی قابلیت کیا؟

کیرئیر کیلئے پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا۔

Web Desk

انڈیا، پاکستان کے نامور فنکاروں کی تعلیمی قابلیت کیا؟

کیرئیر کیلئے پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا۔

مشہور اداکاروں کی تعلیمی قابلیت، فوٹو بشکریہ گوگل
مشہور اداکاروں کی تعلیمی قابلیت، فوٹو بشکریہ گوگل

ہندوستانی اور  پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والے ان اداکاروں کی تعلیمی قابلیت پر نظر دوڑائیں گے جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام بے تاب رہتی ہے۔

رنبیر کپور:

لاکھوں دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے تھرڈ ڈویژن میں میٹرک پاس کیا اور اپنے والدین کو بتایا تو خوشی سے ان کی آنکھ میں آنسو آگئے کیوں کہ وہ اپنے خاندان کے پہلے میٹرک پاس لڑکے تھے۔ 

کرشمہ کپور:

کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور صرف 5 ویں جماعت  پاس ہیں۔ انھوں نے اداکاری کی دنیا میں آنے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

کرینہ کپور:

 بہن کرشمہ کے نقش و قدم پر چلتے ہی کرینہ کپور نے بھی پڑھائی کے مقابلے میں کیرئیر کو اہمیت دی۔ کرینہ نے اگرچہ کالج میں داخلہ تو لیا لیکن انھوں نے بارہویں کا امتحان بھی نہیں دیا۔

شہریار منور:

پاکستانی اداکار شہریار منور اپنی وجاہت اور بیانات کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ شہریار منور تعلیمی اعتبار سے بھی کافی باصلاحیت ہیں۔ شہریار نے آئی بی اے سے گریجویشن کر رکھی ہے۔

عمران عباس:

کنجی آنکھوں اور سنہرے بال والے پاکستان کے ممتاز اداکار عمران عباس نے بھی لاہور کالج آف آرٹس سے ایگریکلچر کے شعبے میں ڈگری لے رکھی ہے۔

عالیہ بھٹ:

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد ڈائیریکٹر اور پروڈیوسر ہیں اس کے باوجود اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے بھرپور محنت کی۔ اداکارہ کی تعلیمی قابلیت بھی صرف میٹرک ہے۔

تازہ ترین