وائرل اسٹوریز

ویڈیو، جنید نیازی نے بیٹی سے میک اپ کروالیا

جنید جمشید نیازی نے صحافی شجیعہ نیازی سے شادی کی

Web Desk

ویڈیو، جنید نیازی نے بیٹی سے میک اپ کروالیا

جنید جمشید نیازی نے صحافی شجیعہ نیازی سے شادی کی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار جنید نیازی کی بیٹی سے میک اپ کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پیار سمیٹ رہی ہے۔

جنید نیازی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عزہ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں عزہ کو اپنے والد کا میک اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عزہ نے جنید نیازی کے چہرے پر لال بلش آن اور لپ اسٹک لگائی، اس دوران جنید نیازی بھی اطمینان سے اپنا میک اپ کرواتے رہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنید نے لکھا کہ ’دنیا کی بہترین میک اپ آرٹسٹ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ میری بیٹی عزہ نے بہترین میک اپ کیا۔‘

باپ بیٹی کی جوڑی کے خوبصورت رشتے کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں، وہ جنید جمشید نیازی اور شجیعہ نیازی کی بیٹی کے بہتر مستقبل کیلئے بھی دعا گو  دکھائی دیے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیال رہے کہ جنید جمشید نیازی ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔ جنید جمشید نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 

بعد ازاں انہوں نے  ڈرامہ سیریل گناہ، صنفِ آہن جیسے لازوال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آج کل وہ گرین انٹرٹینمنٹ کی محبت سترنگی میں نظر آ رہے ہیں۔ جنید جمشید نیازی نے صحافی شجیعہ نیازی سے شادی کی، ان کی ایک بیٹی عزہ ہے جس کے ساتھ جنید اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین