فضا علی نے عدنان صدیقی کو کھری کھری سنادی
اداکارہ نے عدنان صدیقی کے بیان پر ناراضی کا اظہار کیا۔

سابق اداکارہ و میزبان فضا علی نے ڈرامہ سیریل مہندی کے اپنے ساتھی اداکار عدنان صدیقی کو ان کے تبصرےپر کھری کھری سنادی۔
سوشل میڈیا پر فضا کا ایک بیان وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 'میں رمضان کے دوران عدنان صدیقی کے وائرل ہونے والے بیان پر بہت پریشان تھی، بیان خواتین کے بارے میں تھا، اور میں نے اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا'۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے تاخیر کی لیکن ایک عورت ہونے کے طور پر میں اس بارے میں بات کرنے پر مجبور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، لوگ اس پر بحث کر رہے ہیں لیکن اس کی مذمت نہیں کر رہے، میں اس پر سخت ناراض ہوں اور اس کا اظہار بھی کروں گی'۔
فضا علی نے مزید کہا کہ عدنان نے خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کیا، وہ ایک ممتاز شخصیت ہونے کے ناطے ایسا بیان دینے سے پہلے کیسے نہیں سوچ سکتے؟
انہوں نے عدنان سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی بیوی، بہن، بیٹی اور ماں کو گھر کی مکھی سمجھتے ہیں؟
فضا کا مزید کہنا تھا کہ عدنان صدیقی صاحب آپ کو خواتین سے معافی مانگنی چاہیے، آپ کو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے صرف ایک ویڈیو بیان جاری کرنے کی ضرورت ہے، عورتیں مکھیاں نہیں ہیں۔
ویڈیو پر بہت سے مداح فضا علی سے اتفاق کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹھیک کہہ رہی ہیں اور عدنان صدیقی کا بیان خوشگوار نہیں تھا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘اگر لوگ اس کی مذمت نہیں کر رہے ہیں تو انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، آپ کو بھی اس پر بات نہیں کرنی چاہیے۔‘

عدنان صدیقی پاکستانی ٹیلی ویژن کے ایک معروف اداکار اور پروڈیوسر ہیں جو حال ہی میں خواتین کے بارے میں ایک متنازع بیان کے بعد تنقید کی زد میں آگئے تھے۔
اداکار نے ندا یاسر کے شو میں ایک نمائش کی جہاں انہوں نے بار بار پیچھے پڑنے والی مکھی کا موازنہ خواتین سے کیا تھا۔
یہ کلپ وائرل ہو ا تو ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور کئی مشہور شخصیات نے عدنان صدیقی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ ان کے بیان سے متفق بھی نظر آئیں۔
بعدازاں اداکار نے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یہ ان کا طنز تھا جو مشتاق احمد یوسفی سے متاثر تھا۔
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے