انفوٹینمنٹ

ابرار الحق دوسری شادی کرسکتے ہیں ؟

بظاہر اہلیہ سے خوفزدہ

Web Desk

ابرار الحق دوسری شادی کرسکتے ہیں ؟

بظاہر اہلیہ سے خوفزدہ

اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ نے دوسری شادی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ایک انٹرویو میں گلوکار ابرارالحق نے دوسری شادی پر اپنی رائے بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا نہیں سوچا۔

انہوں نے بظاہر اپنی اہلیہ کا خوف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  اگر انہوں نے اس موضوع پر کچھ کہا تو ان کی بیوی ویسے حقیقیت میں تو کچھ خاص نہیں کریں گی لیکن وہ دھمکی ضرور دیتی ہیں کہ  اگر انہوں نے دوبارہ شادی کرنے پر غور کیا تو انہیں جان سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

 خیال رہے کہ گلوکاری کے بعد سیاست کی دنیا میں بھی انٹری دینے والے ابرار الحق ایک  پرائیویٹ شخص ہیں فیملی کو میڈیا پر سرعام لانے سے گریز ہی کرتے ہیں، اس کے باوجود بھی دونوں اکثر تقریبات میں ساتھ دیکھے گئے ہیں۔

ابرار الحق بھنگڑے کے گانوں کے بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی موسیقی کو پوری دنیا میں جانا اور پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین