دبئی، سیلابی ریلے نے کروڑوں کی گاڑی ڈبو دی
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دبئی میں ہونے والی حالیہ تباہ کن بارش میں مہنگی ترین گاڑی رولز رائس بھی نہا گئی۔
16 اپریل کو دبئی میں طوفانی بارش ہوئی جس سے پورے متحدہ عرب امارات میں افراتفری پھیل گئی۔ غیر متوقع طور پر ہونے والی اس موسلادھار بارش سے ایک طرف جہاں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پانی سے بھر گیا وہیں دوسری جانب سڑکوں پر سیلابی صورتِ حال کے باعث کئی شاپنگ مالز بھی پانی میں ڈوبے نظر آئے۔
سیلاب کے پانی سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے کئی مسافروں کو بیج راستے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایسے ہی ایک مسافر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی دکھائی دے رہی ہے جو اپنی کروڑوں ڈالرز کی گاڑی سمیت پانی میں تیرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں رولس رائس کار پانی سے بھری ہوئی دکھائی دے رہی ہے جبکہ اسی کار میں سوار مسافر سیلاب کی صورت حال کو ریکارڈ کرنے میں مصروف دیکھا گیا۔
ایکس پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 20 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر ردعمل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 26 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 48 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں