انفوٹینمنٹ

ویڈیو، سائی پلوی کا کترینہ کیف کے گانے پر رقص وائرل

سائی اسٹیج پر ’شیلا کی جوانی‘ پر رقص کرتی نظر آئیں

Web Desk

ویڈیو، سائی پلوی کا کترینہ کیف کے گانے پر رقص وائرل

سائی اسٹیج پر ’شیلا کی جوانی‘ پر رقص کرتی نظر آئیں

ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سائی پلوی نے بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کے مشہورِ زمانہ گانے ’شیلا کی جوانی‘ پر رقص کر کے سب کو حیران کر دیا۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ سانتھا مرئی کننن المعروف سائی پلوی ان دنوں بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

رواں سال فروری میں دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جو جاپان میں لی گئی تھیں۔

سائی اور جنید عامر خان پروڈکشنز کی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس کی شوٹنگ جاپان ساپورو اسنو فیسٹول میں کی گئی، فلم کے ہدایتکار ہچکی سے مشہور ہونے والے سدھارتھ پی ملہوترا ہیں۔ 

جہاں سائی پلوی اپنے فن کا لوہا منوانے میں مصروف ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ان کی ماضی کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ اسٹیج پر ’شیلا کی جوانی‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں سائی پلوی کے ساتھ ایک اور لڑکی بھی دے رہی ہے اور دونوں کترینہ کیف کی طرح اس گانے کے اسٹیپس دیتی دکھ رہی ہیں۔

سائی پلوی کی ایک اور رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس کر رہی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں سائی پلوی کے ساتھ انکی فیملی کے افراد کو بھی خوشی میں رقص کرتے دیکھا گیا۔