فوڈ

بارش کے موسم میں آج سموسے گھر میں بنائیں

باہر کے نہیں اب گھر کے سموسے کھائیں

Web Desk

بارش کے موسم میں آج سموسے گھر میں بنائیں

باہر کے نہیں اب گھر کے سموسے کھائیں

آلو کے سموسے گھر میں کیسے بنائیں؟
آلو کے سموسے گھر میں کیسے بنائیں؟

پاکستان میں بارش ہو یا فقط بارش کا موسم ہوجائے تو ایک صدا لازمی سنائی دیتی ہے کہ زرا پکوڑے، سموسے ہوجائیں؟

یہ صدا سن کر خواتین پکوڑے تو بنانے کیلئے تیار ہوجاتی ہیں لیکن سموسے بنانے سے گھبراتی ہیں کیونکہ یہ کام ہر کسی کے بس کا نہیں۔

لیکن اگر ہمارے بتائے طریقے سے سمومے بنائیں گی تو بازار سے بھی زیادہ لذیذ سموسے گھر میں بنا سکیں گی۔

اجزاء:

میدہ 2 کپ، اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ، نمک آدھ چائے کا چمچ، گھی 2 کھانے کے چمچ، پانی گوندھنے کےلئے، آلو 2 عدد اُبلے ہوئے، ہری مرچ 2 عدد کٹی ہوئی، ہرا دھنیا 1 کھانے کا چمچ کٹا ہوا، لال مرچ آدھ چائے کا چمچ کُٹی ہوئی، چاٹ مصالحہ آدھ چائے کا چمچ، نمک1چوتھائی چائے کا چمچ۔

ترکیب:

ایک پیالے میں میدہ، نمک، اجوائن اور گھی ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور ڈھک کر تیس منٹ کےلئے چھوڑ دیں۔ پھر اس کے پیڑے بنائیں۔ اب ہر پیڑے کو لمبائی میں بَیل کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اُبلے آلو ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک کو آپس میں ملا کر فلنگ تیار کرلیں۔ پھر ہر ٹکڑے میں فلنگ بھر کے سموسے کی طرح فولڈ کرلیں۔ اب یہ سموسے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کرلیں۔

تازہ ترین