سنجے دت سے ہاتھ ملانے والا شخص واقعی آصف زرداری ہیں؟
تصویر 1996 کی ہے جب سنجے دت نے پاکستان کا دورہ کیا تھا
بالی وڈ سُپر اسٹار اور منا بھائی کے نام سے پہچان بنانے والے سنجے دت کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک شخص سے پُرتپاک انداز میں مل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سنجے دت سے ہاتھ ملانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ پاکستانی صدر آصف علی زرداری ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وائرل ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’آصف علی زرداری کی سنجے دت سے ملاقات کی یہ تصویر 1996 کی ہے کہ جب سنجے دت نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔‘
بظاہر تو اس تصویر میں موجود شخص پہلی نظر میں آصف علی زرداری ہی لگ رہے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
اس تصویر میں موجود شخص آصف علی زرداری نہیں بلکہ بھارتی اداکار سنجے نارویکر ہیں، انہوں نے سال 2021 میں اپنی سوشل میڈیا پر انٹری کا اعلان اس تصویر کیساتھ کیا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آخرکار میں اپنے مداحوں اور دوستوں کی بہت سی درخواستوں کے بعد سوشل میڈیا پر آگیا ہوں، میں یہاں آپ سب کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے ہوں۔‘
اسی پوسٹ میں اداکار نے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اس نئے سوشل میڈیا ایڈونچر میں میرا ساتھ دیں گے، اس پہلی پوسٹ میں سنجے دت کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی تصویریں شیئر کر رہا ہوں جب فلم واستو کے سیٹ پر ’سنجے نے سنجے‘ سے ملاقات کی تھی۔
خیال رہے کہ فلم واستو 1999 کی ایکشن ، کرائم فلم ہے، مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اکتوبر 1999 میں ریلیز ہوئی ، اس فلم میں سنجے دت کے ہمراہ پریش راول، نمرتا شیروڈ نے جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
سنجے دت کے فلمی کیرئیرمیں فلم واستو انتہائی اہمیت کی حامل فلم ہے اس فلم میں سنجے دت رگھو بھائی کے کردار میں سب کے دلوں میں نقش ہیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف