وسیم اکرم کی 'ایکشن ہیرو' بننے کی تیاری جاری؟
میں اپنے اوپر بہت محنت کر رہا ہوں ، وسیم اکرم
سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے اپنی جم سیشن کے دوران لی گئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے سب کو حیران کردیا۔
گزشتہ 25 سال سے ذیابطیس کا شکار وسیم اکرم اپنی بہترین ڈائیٹ اور کثرت سے خود کو صحتمند رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے وہ متعدد مرتبہ بات بھی کرچکے ہیں۔
وہ اپنی صحت کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کو دیکھ کر کوئی یہ اندازہ بھی نہیں لگاسکتا کہ وہ 57 برس کے ہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے وسیم اکرم کے مداح ان کی صحت کے حوالے سے بے حد فکرمند تھے اور انکو سوشل میڈیا پر بذریعہ میسجز اور کمنٹس یہ کہہ رہے تھے کہ آپ بے حد کمزور لگ رہے ہیں۔
مداحوں کے پیغامات پر اب وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں جم میں کثرت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' میں آپ سب کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کا شکرگزار ہوں، میں اپنے اوپر بہت محنت کر رہا ہوں'۔
انہوں نے لکھا کہ ' عمر صرف ایک نمبر ہے اور میں اس وقت خود کو گزشتہ تمام سالوں کے مقابلے میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں'۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ' لیکن پھر بھی آپ میں سے بعض لوگ تاحال کشمکش کا شکار ہیں تو انکے لیے میرا جواب یہ تصویر ہے'۔
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں