سوشل میڈیا

بلال عباس کی ’طواف’ کرتے ویڈیو پر رابعہ انعم برہم

جب اداکار تصویریں کھینچتے ہیں اور اسے اپ لوڈ کرتے ہیں،تو لوگ اسے شو آف کہتے ہیں

Web Desk

بلال عباس کی ’طواف’ کرتے ویڈیو پر رابعہ انعم برہم

جب اداکار تصویریں کھینچتے ہیں اور اسے اپ لوڈ کرتے ہیں،تو لوگ اسے شو آف کہتے ہیں

اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کے اداکار بلال عباس کی عمرہ ادائیگی کے دوران طواف کرتے ویڈیو  وائرل ہونے پر رابعہ انعم برہم  ہوگئی۔

حال ہی میں اداکار نے سعودی عرب میں اپنے عمرہ کے سفر کا آغاز بھی کیا۔بلال عباس خان نے اپنے عمرہ کے سفر کے لمحات انسٹاگرام پر خود سے شیئر نہیں کیے بلکہ وہ ان کے کسی مداح کے ذریعے گمنام طور پر شیئرکیے گئے۔

 اداکار کی تمام عمرہ تصاویر اور ویڈیوز ان کی بہت زیادہ شہرت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئیں۔

اداکار کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر گردش کر رہی تھی جب وہ طواف کر رہے تھے اور اردگرد کے ماحول سے بظاہر بے خبر تھے۔ 

طواف کے دوران ایک مداح نے ان کی ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کر دی،  بلال عباس کو اس چیز کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔

 پاکستانی میزبان رابعہ انعم کو طواف کے دوران خانہ کعبہ میں اداکار کے نجی لمحات کی تصویر کشی کرنے پر مداح کا عمل پسند نہیں آیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب اداکار تصویریں کھینچتے ہیں اور اسے اپ لوڈ کرتے ہیں تو لوگ اسے شو آف کہتے ہیں، اور جب وہ اسے نجی رکھنا چاہتے ہیں، تو مداح ان کی تصاویر خود سے شیئر کردیتے ہیں اور ان کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سوشل میڈیا صارفین بھی مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ میں غیر ذمہ دارانہ حرکت کرنے پر ویڈیو بنانے والے سے خوش نہیں ہیں۔

مداحوں کا اس پر کیا ردعمل سامنے آیا آئیے دیکھتے ہیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین