بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار
آج سرجری کی جائے گی
بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکار دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہو کر اپنے بازو کا فریکچر کروا بیٹھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ گزشتہ روز یعنی 18 اپریل کو کار حادثے کا شکار ہوئیں، ان کے شوہر وویک دہیا نے انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کی۔
وویک نے دیویانکا کے ایکسرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ان کا بازو فریکچر ہو گیا اور آج 19 اپریل کو ان کی سرجری کی جائے گی۔
حادثے کے بعد وویک نے انسٹاگرام پر آج ہونے والا اپنا لائیو سیشن بھی منسوخ کر دیا۔
وویک نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ‘دیوینکا کے بازو کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اب انکی سرجری ہوگی۔ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
دیوینکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو 'یہ ہے محبتیں' کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے 8 جولائی 2016 کو شادی کرلی۔
حال ہی میں، اداکارہ نے 'ادریشیام' کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے، اس ڈرامے میں اداکارہ انسپکٹر پاروتی سہل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس شو میں اعجاز خان بھی روی ورما کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 22 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 45 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں