کھیل

محمد یوسف نے سعید انور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی حقیقت کھول دی

اس اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ 16 اپریل کو شیئر کی گئی تھی

Web Desk

محمد یوسف نے سعید انور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی حقیقت کھول دی

اس اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ 16 اپریل کو شیئر کی گئی تھی

اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ 16 اپریل کو شیئر کی گئی تھی
اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ 16 اپریل کو شیئر کی گئی تھی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے مایہ ناز اوپنر سعید انور کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ کی حقیقت عیاں کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ سعید انور کا 51 ہزار فالوورز کا یہ اکاؤنٹ جعلی ہے، برائے مہربانی اسے فوری طور پر رپورٹ کریں شکریہ۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیال رہے کہ محمد یوسف کی جانب سے ٹیگ کردہ سعید انور کا بظاہر ٹوئٹر سے تصدیق شدہ اکاؤنٹ اکثر و بیشتر کرکٹ کے معاملات پر بیانات جاری کرتا ہے اور سابق و موجودہ کرکٹرز پر بھی پوسٹس سامنے آتی ہیں۔

اس اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ 16 اپریل کو شیئر کی گئی تھی جو سعید انور کی بیٹنگ کی تھی۔

تازہ ترین