وائرل اسٹوریز

چیل کی ’بیڈمنٹن' کھیلنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے 'بیڈمنٹن' کو چیل سے ہی منسوب کردیا

Web Desk

چیل کی ’بیڈمنٹن' کھیلنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے 'بیڈمنٹن' کو چیل سے ہی منسوب کردیا

سوشل میڈیا پر  چیل کی ایک تفریح سے بھرپور ویڈیو نے تہکہ مچادیا۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں چیل ’بیڈمنٹن' کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دوستوں کا ایک گروپ بیڈمنٹن کھیلنے میں مصروف ہے عین اسی وقت ایک چیل تفریح ​​میں شامل ہونے کے لیے نیچے جھپٹتی ہے۔

ویڈیو میں ایک کھلاڑی اپنے ریکیٹ کے ساتھ شٹل کاک کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے نظر آتا ہے اور پھر چیل بہترین انداز میں اس شٹل کاک کو نیچے گرنے سے پہلے اپنے پنجوں میں جکڑ لیتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین چیل کے اس بہترین انداز سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے 'بیڈمنٹن' گیم کو چیل سے ہی منسوب کرتے ہوئے اسے 'برڈ منٹن' کا نام دے دیا ہے۔

اس ویڈیو نے بڑے پیمانے پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے بلکہ اسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ بھی چکے ہیں۔ 

تازہ ترین