انفوٹینمنٹ
عالیہ بھٹ دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل
بالی وڈ کی 'گنگو بائی' نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
عالیہ بھٹ دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل
بالی وڈ کی 'گنگو بائی' نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
بالی وڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ کا نام ٹائمز میگزین کی جانب سے جاری کی گئی 'دنیا کی 100 بااثر شخصیات' کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹائمز میگزین نے سال 2024 کے لیے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔
سال 2022 میں بالی وڈ فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی بہترین کامیابی کے بعد اداکارہ نے سال 2023 میں امریکی فلم انڈسٹری کا رخ کیا جہاں انہوں نے 11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا۔
’ہارٹ آف اسٹون‘ کی ہدایتکاری برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر نے کی جبکہ فلم میں نامور اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے مرکزی کردار ادا کیا۔
عالیہ بھٹ کا نام ٹائم میگزین کی جانب سے جاری کی گئی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونا انکے مداحوں کو خوش کرگیا ہے۔ علاوہ ازیں خود عالیہ بھٹ بھی اس پر بے حد خوش ہیں۔
انہوں نے ٹائمز میگزین میں شائع ہونے والے ٹام ہارپر کے انٹرویو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا جس میں ٹام ہارپر نے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔
ٹام ہارپر نے کہا کہ ' عالیہ بھٹ صرف ایک بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس وومین اور انسان دوست شخصیت کی بھی مالک ہیں'۔
ٹام ہارپر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ سے میری پہلی ملاقات ان کی انگریزی زبان میں بننے والی ڈیبیو فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ کے سیٹ پر ہوئی۔ وہ مشہور ہونے کے باوجود بہت عاجزانہ مزاج کی مالک تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک اداکارہ کے طور پر ان کا کام بہت نمایاں ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتیں انہیں ایک انٹرنیشنل اسٹار بناتی ہیں'۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ٹام ہارپر کے الفاظ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ' ٹائمز میگزین کی سال 2024 کے لیے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونا میرے لیے قابلِ تعظیم ہے۔ میرے لیے اس قدر اچھے الفاظ کا استعمال کرنے کیلئے ٹام ہارپر کی شکرگزار ہوں'۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



