وائرل اسٹوریز

سلمان خان کا گھر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

ایکس پر ویڈیو وائرل

Web Desk

سلمان خان کا گھر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

ایکس پر ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا معمولی گھر دیکھ کر مداح حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے۔

حال ہی میں ممبئی میں سلمان خان کے گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان سے ان کے گھر پر ملاقات کی جہاں انہوں نے سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس میں دکھنے والے سلمان کے گھر کی سادگی نے صارفین کی توجہ فور طور پر حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کے گھر کو معمولی اور سادہ نوعیت کا قرار دیا۔ 

مذکورہ ویڈیو میں ایک عام شیشے کی سینٹر ٹیبل اور سرمئی رنگ کے پرنٹ شدہ صوفے نمایاں طور پر دکھائی دیے۔ 

خیال رہے کہ سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے بھاری معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کے ایک ہفتے کا معاوضہ 12 کروڑ وصول کیا تھا۔

اتنی زیادہ کمائی کے باوجود سلمان خان نے اپنے گھر کو سادہ ہی رکھا ہے ، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ جو شخص کسی بھی پوش علاقے میں پُرآسائش گھر خرید سکتا ہے ، اس کے باوجود بھی اسکا گھر انتہائی سادہ ہے۔'

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'انکا گھر ان لوگوں کے لیے مثال ہے جو اپنا گھر خریدنے کےلیے پیسوں کا بےدریغ استعمال کرتے ہیں۔'

تازہ ترین